انقرہ،یکم جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے خبر رساں اداروں کے مطابق جنوب مشرقی صوبے شرناق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی دوآن کی رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سیکورسکی کو شرناق صوبے کے سینوبا علاقے میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر بجلی کی ہائی وولٹج تاروں سے ٹکرا گیا۔ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار بارہ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعدامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے ہیلی کاپٹر میں سوار بارہ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔